پاکستان رینجرز کا چندا بی بی کے معاملے پربھارتی فورسز سے رابطہ

چندا بی بی تمام کاغذات کے ساتھ بھارت گئی ‘چندا بی بی کے کاغذات جلد ارسال کردئیے جائیں گے‘ پاکستان رینجرز

جمعہ 31 جولائی 2015 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان رینجرز نے چندا بی بی کے معاملے پر بھارتی فورسز سے رابطہ کرلیا۔ پاکستان رینجرز نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ چندا بی بی تمام کاغذات کے ساتھ بھارت گئی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز کا کہنا ہے کہ چندا بی بی کے کاغذات جلد ارسال کردئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے چندا بی بی کو جاسوس ثابت کرنے کیلئے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے