ایان علی رہائی ملنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن پہنچ گئیں، بچوں کیساتھ وقت گزارا

ایدھی فاؤنڈیشن میں بچوں میں تحائف تقسیم کئے ‘ننھے منے فرشتوں کے معصومانہ سوالات کے جوابات بھی دیتی رہیں

جمعہ 31 جولائی 2015 21:53

ایان علی رہائی ملنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن پہنچ گئیں، بچوں کیساتھ وقت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی رہائی ملنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سارا دن بچوں کے ساتھ گزارا۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ پر جاری بیان میں کہی۔ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن میں موجود بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اور اور ننھے منے فرشتوں کے معصومانہ سوالات کے جوابات بھی دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

اس دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا انہوں نے بچوں کے ساتھ خوب مزہ کیا اور وقت گزرنے کا بھی احساس نہ ہوا۔ انہوں نے بچوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور دعا?ں پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔واضح رہے کہ ایان علی کو کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے 14 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے پانچ لاکھ ڈالر بھی برآمد کئے تھے۔کئی ماہ جیل میں گزارنے اور متعدد پیشیاں بھگتنے کے بعد بالآخر 14 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ان کا کسی بھی جگہ پر یہ پہلا دورہ ہے