چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ‘ سندھ ہائیکورٹ کے6جج مستقل کردیئے

اجلاس میں نئے ججوں کے تقرر کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہوسکا

جمعہ 31 جولائی 2015 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں نئے ججوں کے تقرر کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ججز کے تقرر کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کی۔ اجلاس میں جن ججوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں جسٹس مسز اشرف جہاں، جسٹس شاہ نواز طارق، جسٹس نذر اکبر، جسٹس عبدالمالک، جسٹس جنید غفار اور جسٹس ظفر راجپوت شامل ہیں۔ جسٹس حسن فیروز اور شوکت میمن کو مستقل نہیں کیا گیا