بلاول بھٹو زرداری 2 ہفتے کے دورے پر کراچی سے دبئی روانہ

جمعہ 31 جولائی 2015 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دبئی میں اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وہ دبئی میں ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن روانہ ہوں گے جہاں پر ان کا قیام تقریباً دو ہفتوں تک محیط ہوگا