پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت 3 اگست کو 164 بھارتی ماہی گیر رہا کرے گا

جمعہ 31 جولائی 2015 21:51

پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت 3 اگست کو 164 بھارتی ماہی گیر رہا کرے گا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان جذبہ خیرسگالی اور اوفا میں طے پائے جانے والے اتفاق رائے کے تحت 3 اگست کو 164 بھارتی ماہی گیر رہا کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان رو س کے شہر اوفا میں وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کے درمیان طے پانے والے اتفاق اور مشترکہ اعلامیے کے تحت 3 اگست بروز پیر 164بھارتی ماہی گیر رہا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :