بنک ٹرانزیکشن پر 0.3فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس صرف گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر لاگو ہے، ایف بی آر

جمعہ 31 جولائی 2015 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ تمام بنک ٹرانزیکشن پر 0.3فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس صرف گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر لاگو ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف بی آر سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے لیے یہ ودہولڈنگ ٹیکس بطور ایڈوانس ٹیکس لاگو ہے اورٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے کسی بھی وقت اپنا انکم ٹیکس گو شوارہ جمع کروا کر اس سال کا ودہولڈنگ ٹیکس اپنے قابل ادائیگی ٹیکس میں ایڈجسٹ کروا سکتے ہیں اورجن افرادکی ٹرانزیکشن پرودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے، وہ اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اپنے ادا شدہ ٹیکس کا ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کلیم کر سکتے ہیں۔

۔ ایف بی آر نے مزید واضح کیا کہ ایسے اشخاص جنہوں نے انکم ٹیکس گو شوارہ جمع نہیں کرایا،ان کے آئندہ کے متعلقہ معاملات کے سلجھا ؤ کے لیے حکومت نے گزشتہ منگل سے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :