کرپشن و کمیشن ختم کرنے کے نام نہاد دعویداروں نے صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ،سینیٹر حافظ حمد اﷲ

ایسے کاغذی منصوبوں کیلئے فنڈز کئے جارہے ہیں جن آڈٹ کرنا مشکل ہوگا،رہنماء جے یو آئی بلوچستان

جمعہ 31 جولائی 2015 21:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء وسینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ کرپشن و کمیشن ختم کرنے کے نام نہاد دعویداروں نے صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ایسے کاغذی منصوبوں کیلئے فنڈز کئے جارہے ہیں جن اڈٹ کرنا مشکل ہوگا ۔کیا وزیر اعلیٰ کو نہیں معلوم ہے کہ انکو براہ راست جوابدہ محکمہ خزانہ نے ایک ضلع میں روڈ سے جھاڑیاں ہٹانے کیلئے ایک خطیر رقم جاری کی ہے اب روڈ پر جھاڑیوں کی موجودگی یا نہ غیر موجودگی کس طرح ثابت کی جاسکتی ہے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات کے بیان اخبارات میں پڑھ کر حیرت زدہ ہوجاتے ہیں کہ صوبے سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے لیکن درحقیقت اس نعرے کے پیچھے جو کرپشن ہورہی ہے وہ پریشان کن ہے کہ کس دیدہ دلیری سے صوبائی خزانے کو لوٹا جارہا ہے لیکن سب اچھا ہے کہ لاگ الاپ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کا وزیر نہ ہونے کی وجہ سے تمام معاملات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو براہ راست جوابدہ ہے نے ایسے منصوبوں کیلئے غیر قانونی طور پر رقوم جاری کررہا جو کے صرف کاغذی حد تک ہوتے ہیں۔جس کی زندہ مثال ایک ضلع نے محکمہ خزانہ سے ضلع کے مختلف روڈوں سے صرف غیر ضروری جھاڑیاں ہٹانے کیلئے رقم کا فراہمی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فنانس جو ہمیشہ ہر فائل پر اعتراض کے عادی محکمہ فنانس نے بغیر اعتراض کے خوشی خوشی فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب حالات یہ ہے کہ مختلف محکموں کو مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے زیادہ درکار ہوتی ہے اور فنا نس سے مطالبہ کرقم جاری نہیں کی جاتی ہے اب اس بات کا احتساب کرنا کس طرح ممکن ہوگا کہ کس روڈ پر جھاڑیاں تھی اور کس طرح ہٹا دی گئی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ فنانس ڈپارٹمنٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے اربوں روپے مختلف اضلاع کے چیف آفیسران کو جاری کیں ہیں جو کہ حکومتی رول آف بزنس کے خلاف کام ہے لیکن وزیراعلیٰ اور حکومتی ارکان ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے سامنے اور صوبائی سطح پر کرپشن کے مکمل خاتمے کی بلند و بانگ دعوے کر کے نہیں تکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :