پراپرٹی ڈیلرز،مالکان،ہوٹل،ہاسٹل مینجر ز عارضی رہائش گاہوں کے قانون 2015پر عملدآمد کو یقینی بنائے‘خواجہ خاور رشید

جمعہ 31 جولائی 2015 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) چیئرمین سٹیزن پولیس بزنس لائزن کمیٹی(سی پی بی ایل سی) وسینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب خواجہ خاور رشید نے پراپرٹی ڈیلرز،مالکان،ہوٹل،ہاسٹل مینجر ز سے اپیل کی ہے کہ وہ عارضی رہائش گاہوں کے قانون 2015پر عملدآمد کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوٹل،ہاسٹل مینجزز کمرہ یا رہائش فراہم کرنے کے 24گھنٹے کے اندر مہمان کے تمام کوائف معہ کاپی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ مقامی تھانے کو فراہم کریں،پراپرٹی ڈیلرز کرایہ پرمکان،رہائش فراہم کرنے کے 14روز کے اندر کرایہ دار کے مکمل کوائف معہ کاپی شناختی کارڈ پولیس کو فراہم کریں۔

خاور رشید نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ سے مہمان کی مکمل شناخت کے بغیر کمرہ یا رہائش ہر گز نہ دیں اور چیک کریں کہ مہمان یا کرایہ دار کے پاس کوئی دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ تو نہیں ہے،لائسنس یافتہ اسلحہ کی اطلاع بھی پولیس کو دیں۔انہوں نے کہا کہ غفلت کی صورت میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق 6ماہ کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور محفوظ بنانے کیلئے اپنا فرض ادا کریں۔