پاکستان مین پہلے کرپشن ہورہی تھی اور اب لوٹ مار ہورہی ہے: سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 21:41

پاکستان مین پہلے کرپشن ہورہی تھی اور اب لوٹ مار ہورہی ہے: سابق چیف جسٹس ..

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے کرپشن ہورہی تھی اور اب لوٹ مار ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ جج کے پاس بندوق نہیں قلم ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے جوابات بندوق سے نہیں دینے چاہئیں۔ عمران خان کے الزامات کے جواب جوڈیشل کمیشن میں دے دیے گئے ہیں۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان مین پہلے کرپشن ہورہی تھی اور اب لوٹ مار ہورہی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کو صوبے میں ہونے والی کرپشن کا علم ہی نہیں ہے۔