سیاست عبادت کا نام ، پیسوں کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ، اسد قیصر

صاف ستھری سیاست اور خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 31 جولائی 2015 21:34

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ سیاست عبادت کا نام ہے ہم پیسوں کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ہم صاف ستھری سیاست اور خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام زیدہ صوابی میں صدر اور نجی جرگہ شمشیر خان کی زیر صدارت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم این اے عاقب اﷲ خان پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ضلع کونسلر ذاکر رحمان ‘ مقامی رہنماء سید منور شاہ باچہ ‘ اندلیپ اور ظاہر یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے زیدہ سٹی میں ہسپتال کو ایمبو لینس اورسٹاف فراہم کر نے کے علاوہ پلے گراؤنڈ اور زیدہ سے کڈی تک دو کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ سوئی گیس فراہمی کے لئے پانچ کروڑ روپے فنڈ ز جمع کرائی گئی ہے لیکن تاحال مرکز کی جانب سے گیس نہیں مل رہا ہے جب کہ اس سلسلے میں کئی بار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خطوط بھی لکھے کہ وفاق جتنے پیسے اور فنڈز چاہتے ہیں ہم جمع کرانے کو تیار ہے لیکن صرف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صوابی کو گیس کی فراہمی کی اجازت دے۔

(جاری ہے)

ہمیں صرف ان کی اجازت کی ضرورت ہے تاکہ ان کی اجازت سے گیس کی فراہمی شروع ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ زیدہ فیڈر کے لئے میٹریل ریلیز ہونے پر چالیس یوم کے بعد انسٹال ہو جائیگا جس سے لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں خواتین یونیورسٹی بننے سے بارہ سو طالبات اس میں تعلیم حاصل کرینگے اسی طرح کامرس کالج اور گرلز کالج ایک ساتھ کر نے سے ایک ایجو کیشن سٹی بنے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وفاق سے متعلق ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جہاں تک بجلی کے منصوبوں اور ٹرانسفارمرز کا تعلق ہے اس صوبے میں ریکارڈ کام ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تربیلہ لائن پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ گیس کی فراہمی کا کام بھی ان کی نظروں سے اوجھل نہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ان پر انتخابات میں عوام کا جو قرض ہے وہ بے لوث خدمت کر کے عوام کا یہ قرض اتارینگے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ترقیاتی کاموں سے بوکھلا اٹھے ہیں لیکن عوام پوری طرح باشعور اور بیدار ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کے بارے میں ماضی میں عوام سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اس سال صوابی میں میڈیکل کالج میں کلاسیں شروع کردی جائیگی جبکہ علاقہ میں سپورٹس کمپلیکس پر کام پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے اور اس سٹیڈیم پر ڈیڑھ سال میں کام مکمل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :