بنک ٹرانزیکشن پر 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس صرف نان فائلرز پر لاگو ہے، ایف بی آر

2014ء کا ٹیکس گو شوارہ جمع کرائے جانیوالے پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ، ایف بی آر کی وضاحت

جمعہ 31 جولائی 2015 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ تمام بنک ٹرانزیکشن پر 0.3 % ودہولڈنگ انکم ٹیکس (WHT) صرف نان فائلرز پر لاگو ہے۔ایکٹو ٹیکس پیئر یعنی وہ اشخاص جو سال 2014ء کا ٹیکس گو شوارہ جمع کرا چکے ہیں ، ان پر ودہولڈنگ ٹیکس (WHT)لاگو نہیں ہے۔اپنے ایک اعلامیے میں ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ نان فائلرز کے لیے بھی یہ ودہولڈنگ ٹیکس (WHT) ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لاگو ہے اور نان فائلرز کسی بھی وقت اپنا انکم ٹیکس گو شوارہ جمع کروا کر اس سال کا ودہولڈنگ ٹیکس اپنے قابل ادائیگی ٹیکس میں ایڈجسٹ کروا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے مزید واضح کیا ہے کہ ایسے اشخاص جنہوں نے انکم ٹیکس گو شوارہ جمع نہیں کرایا،ان کے آئندہ کے متعلقہ معاملات کے سلجھا ؤ کے لیے حکومت نے گذشتہ منگل سے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ جن افرادکی ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے، وہ اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اپنے ادا شدہ ٹیکس کا ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کلیم کر سکتے ہیں۔

اس معاملہ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے جناب شاہد حسین اسد، سینئر ممبر ٹیکس پالیسی، ایف بی آر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ایف بی آر نان فائلرز کو فائلرز بنانے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کو شاں ہے۔اپنے ایکٹو ٹیکس پیئر ہونے کی تصدیق کے لیے افراد ATL<SPACE>CNIC Noلکھ کراور کمپنیاں ATL<SPACE>NTN No لکھ کر 9966 پر SMS کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :