Live Updates

تحریک انصاف نے وجیہہ الدین احمد کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی رکنیت سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیدیا

جسٹس وجیہہ الدین قابل احترام ،تحلیل شدہ ٹربیونل کے ذریعے کئے گئے فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا، ترجمان پی ٹی آئی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے ترجمان نے جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی رکنیت سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان جسٹس وجیہہ الدین احمد کا احترام کرتے ہیں تاہم ایک تحلیل شدہ ٹربیونل کے ذریعے کیے گئے فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف جماعت کے اندر انتخابات منعقد کروائے بلکہ انتخابی عمل کے دوران سامنے آنے والی شکایات کی تحقیقات کیلئے باقاعدہ الیکشن ٹربیونل مقرر کیا جس کی سربراہی پر جسٹس وجیہہ الدین احمد کو مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ٹربیونل نے پوری آزادی کے ساتھ اپنی کارروائی مکمل کی اور انتخابی عمل کیلئے اپنی جامع سفارشات پیش کیں جنہیں چیئرمین تحریک انصاف نے نہ صرف قبول کیا بلکہ ان کے نفاذ کیلئے اقدامات بھی اٹھائے، تاہم چیئرمین کی جانب سے ٹربیونل کی تحلیل کے بعد بھی اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے متنازعہ انداز میں ٹربیونل کی کارروائی جاری رکھنا اور ایسے فیصلوں جن کی کوئی قانونی واخلاقی حیثیت نہیں کے ذریعے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے بارے میں تلخ آمیز اقدامات کی ترویج افسوسناک ہے۔

ان کے مطابق جسٹس وجیہہ الدین احمد کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق ہے نہ اس کی تائید کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :