پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 21:25

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔امید ہے دنیا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ایک نظر سے دیکھی گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کا باعث بنے گا۔