جامعہ بلوچستان میں میرٹ کے بر خلاف تعیناتیوں اور جامعہ کے مفلوج نظام پر اعلیٰ حکام کی چشمہ پوشی کی قابل مذمت ہے ، طلباء ایکشن کمیٹی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) طلباء ایکشن کمیٹی کے بیان میں جامعہ بلوچستان میں میرٹ کے بر خلاف 1996اکٹ کے برعکس لکچرر اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹوں پر تعیناتیوں اور جامعہ کی مفلوج نظام پر اعلیٰ حکام کی چشمہ پوشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ایکشن کمیٹی شامل جمہوری علم دوست طلباء تنظیموں کے کئی ماہ بعد نوٹس لینے کے باووجود اب تک شعبہ فارمیسی ، شعبہ ایجوکیشن ، شعبہ فائن میں نقصانات کئے گئے نا اہل صلاحیتوں سے محروم عناصر کی تعینات منسوخ نہیں کی گئی جامعہ بلوچستان کے نا اہل وائس اور کرپٹ رجسٹرار حقائق کو منسوخ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس ٹیسٹ میرٹ کو کم کرکے 1996ایکٹ کے بر خلاف فیصلہ ساز ادارے سیندک کے اجلاس میں غیر محبران کو سرکٹ کیا گیا انہوں نے کہاکہ جامعہ کے درس و تدریس کے نظام کی بہتری تک طلباء ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :