منتخب نمائندے اپنے آپ کو عوام کا حقیقی نمائندہ صرف اسی صورت میں ثابت کرسکتے ہیں جب وہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا شعار بنائیں گئے ، گورنر بلوچستان محمد خا ن اچکزئی کی مختلف وفودسے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) :منتخب نمائندوں کو اپنے آپ کو عوام کا حقیقی نمائندہ ثابت کرنے اور ان کے ووٹ کا اصل حقدار منوانا اْسی صورت ہی ممکن ہوگا جب وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی نمائندے عوام کے خاد م ہونے کا ثبوت پیش کریں۔ان خیالات کا اظہار گورنر بلوچستان محمد خا ن اچکزئی نے مشیر جنگلات عبید اﷲ جان بابت ، ایم پی اے نصر اﷲ زیرے اور علاقے کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

گورنر بلوچستان نے اپنی گفتگو میں اس بات کا بار ہا ذکر کیا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے تمام منتخب عوامی نمائندوں سے کہا کہ کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے عوام کی ہر ممکن داد رسی کو اپنا فرض سمجھیں اور مسائل کو سنجیدگی سے حل کروانے کے لئے اقدمات کریں۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے عوام پرزور دیا کہ وہ اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ خود ان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

گورنر نے مشیر جنگلات کومخاطب ہو کر کہا کہ وہ لورالائی کے عوام کی بلا تفریق خدمت کریں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔دریں اثناء گورنر بلوچستان سے اکرم پانیزئی اور سیکرٹری ایری گیشن نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :