افغانستان کے غیور مسلمانوں نے دنیا کی دو بڑی طاقتوں سویت یونین ، اور امریکہ کو عبرت ناک شکست دی ، عالمی دہشتگردامریکہ ملاعمر کے سر کی کروڑوں ڈالر قیمت مقرر کرنے کے باوجوداس کا بال بھی بیگانہ کر سکا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلااعات حافظ حسین احمد کا تعزیتی اجتماع سے خطاب

جمعہ 31 جولائی 2015 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلااعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کے غیور مسلمانوں نے دنیا کی دو بڑی طاقتوں سویت یونین ، اور متحدہ آمریکہ کو بمعہ نیٹو فورسز کے غیر تناک شکست دی مگر عالمی دہشتگردامریکہ نے کروڑوں ڈالر ملا عمر کی سر کی قیمت مقرر کرنے کے باوجوداس کا بیان بھی بھیگانہ کر سکا اﷲ نے اسے موت سے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے جامعہ مطلع العلوم میں ملاعمر ? کی وفات پر تعزیتی اجتماع اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہاکہ اکیسوی صدی میں جابر اور دہشتگرد علامی امریکہ اور روس کے حواریوں کے آنکھوں یں آنکھیں ڈال کر ڈٹ جانے والوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اپنے ملت وملک کے ساتھ عالم اسلام خصوصاً پاکستان کے تحفظ کیلئے ناقابل فراموش کردار اداکیا۔حافظ حسین احمد نے کہاکہ اس خطے میں نئی صف بندی میں پاکستان ایک بار پھر انتہائی اہم پورنش پر فارز ہوگا۔ آخر میں جامعہ کے اساتذہ جسلہ عوام الناس اور جمعیت علماء اسلام نے عہدیداروں نے فاتحہ خوانی کی۔ اجتماعی دعاحافظ حسین احمد نے کرائی۔