انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 21:20

انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اجمل پہاڑی کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعہ کومتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزم اعجاز قادری موجود تھا، جبکہ دوسرا ملزم اجمل پہاڑی موجود نہیں تھا،ملزمان پر جمعہ کو فرد جرم عائد ہونی تھی، لیکن اجمل پہاڑی کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے ایم آئی ٹی سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے کہ ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ فرد جرم عائد ہو سکے،چودھری اسلم پر 2006ء میں گذری کے علاقے میں حملہ ہوا تھا جس میں ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :