موجودہ حالت میں عسکری اداروں پر تنقید کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے ‘حالیہ کچھ عرصے میں کئی حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگیا ہے‘عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سیدکا بیان
جمعہ 31 جولائی 2015 21:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے آپریشن ضرب عصب کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے غیر ملکی اخبارات اور وفاقی وزارت داخلی کی کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایا ں بہتری کی رپورٹیں رینجرز کی کاروائیوں کی مرہوں منت ہے عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ہر امن دوست قوت کراچی آپریشن کے پشت پر کھڑی ہے موجودہ آپریشن کو متنازعہ بنانا کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے خاص طور پر غیر ملکی میڈیا بھی کراچی میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری کی رپورٹوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہوگا کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں آرمی چیف کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کے عز م کی پوری قوم حمایت کرتی ہے کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری سے شہری سکھ کا سانس لے رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائے اور اسے ہر صورت میں مکمل کیا جائے ، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ خطے کی امن و امان کے لیے حالیہ کچھ عرصہ انتہائی اہم ہے ملک کو کئی اطراف سے خطرات کا سامنا ہے کئی محاذوں دشمن ہمیں للکار رہا ہے ہم دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں موجودہ حالت میں عسکری اداروں پر تنقید کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے حالیہ کچھ عرصے میں کئی حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.