ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی وفاقی سیکرٹری اطلاعات ملاقات، چوہدری اعظم کی عہدہ سنبھالنے پر جعفر اﷲ خان کو مبارکباد

جمعہ 31 جولائی 2015 21:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اﷲ خان نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ چوہدری محمد اعظم سے ملاقات کی ، ملاقات میں گلگت بلتستان میں پی ٹی وی اور سرکاری خبر ایجنسی کے علاقائی دفاتر کے قیام کے حوالے سے بات کی گئی ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے وہاں ریجنل دفاتر کے قیام کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ریجنل دفاتر کے قیام سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے اور عوام تک اطلاعات کی رسائی میں آسانی ہوگی ۔

جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سے اہم ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں پی ٹی وی اور سرکاری خبر ایجنسی کے ریجنل دفاتر کے قیام کے حوالے سے تفصیلاً بات کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد دونوں دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے اور اطلاعات کی ترسیل میں بھی آسانی ہوگی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے حالات و واقعات پر بھی گفتگو کی گئی ۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے جعفر اﷲ خان کو قانون ساز اسمبلی کا رکن بننے اور ڈپٹی سپیکر قانون اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :