پاکستان ’’سرن‘‘ کا ممبر بن گیا، پاکستان سرن کا رکن بننے والا ایشیا کا پہلا ملک ہے، بھارت کی ممبر شپ کیلئے درخواست مسترد کردی گئی ، ترجمان اٹامک انرجی کمیشن

جمعہ 31 جولائی 2015 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان یورپ کے نیوکلیئر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے ’’سرن‘‘ کا ممبر بن گیا، پاکستان’’سرن‘‘ کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے، بھارت نے کئی بار درخواست دی لیکن تاحال منظور نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان یورپ کے نیو کلیئر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے سرن کا کا ممبر بن گیا ہے، نیو کلیئر ریسرچ کا یہ ادارہ پاکستان کے سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائے گا، پاکستان ’’سرن‘‘کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل بھارت نے ادارے کی ممبر شپ کیلئے کئی بار درخواست دی لیکن تاحال منظور نہیں کی گئی،’’سرن‘‘ کا صدر دفتر جنیوا میں ہے

متعلقہ عنوان :