ایف آئی اے کے پاس کے ایم سی پر چھاپے کے قانونی اختیارات نہیں ،3دن کے اندر ریکارڈ واپس کرے ورنہ کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی،سندھ حکومت کا ایف آئی اے کو خط

ایف آئی اے کو دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق کراچی میں تحقیقات کا حق حاصل ہے ، ایکٹ 1974کے تحت کارروائی کی گئی،وفاقی تحقیقاتی ادارے کا جواب

جمعہ 31 جولائی 2015 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سندھ حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کوخط لکھا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس کے ایم سی پر چھاپے کے قانونی اختیارات نہیں ہیں،3دن کے اندر ریکارڈ واپس کرے ورنہ کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ حکومت نے کے ایم سی ڈیپارٹمنٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو خط لکھا ہے کہ ان کے پاس چھاپے کے قانونی اختیارات نہیں ، تین دن کے اندر کے ایم سی ڈیپارٹمنٹ کا تمام ریکارڈ واپس کیا جائے ورنہ ان کے خلاف کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، دوسری طرف سندھ حکومت کے خط پر ایف آئی اے نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایف آئی اے کو تحقیقات کا حق حاصل ہے ، کے ایم سی جو دستاویزات مانگ رہا ہے وہ جعلی ہیں، اس کے خلاف ایف آئی اے ایکٹ 1974کے تحت کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :