سرتاج عزیز سے ڈ ینئل فیلڈمین کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی کو مری امن عمل اور اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات بارے آگاہ کیا گیا

جمعہ 31 جولائی 2015 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈمین نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سرتاج عزیز سے امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی، جس میں پاک بھارت تعلقات ، پاک امریکہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ اور افغانستان میں امن اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی کو مری امن عمل سے بھی آگاہ کیا گیا اور انہیں روس کے شہر اوفا میں حالیہ دنوں میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات سے بھی آگاہ کیا گیا، امریکی نمائندہ نے مری امن عمل پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔