آغا خان ہسپتال میں ملا عمر کے علاج کی خبر بے بنیاد ہے، افغان طالبان سربراہ کا علاج ہمارے ہسپتال میں نہیں کیا گیا، ترجمان آغا خان ہسپتال کی ٹوئیٹر پر ملاعمر کے کراچی میں علاج کے حوالے سے خبروں سے تردید

جمعہ 31 جولائی 2015 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) آغا خان ہسپتال کراچی کے ترجمان نے آغا خان ہسپتال میں افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کے علاج کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملا عمر کا علاج ہمارے ہسپتال میں نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان آغا خان ہسپتال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کا علاج آغا خان ہسپتال میں نہیں کیا اس سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :