بینک 0.6فیصدکے حساب سے کاٹاگیاودہولڈنگ ٹیکس تاجروں کوواپس کریں ، سالانہ انکم ٹیکس اداکرنے والوں کی ٹرانزیکشن سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹاجائے، حکومت ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے خدشات دورکریگی ، سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے نہیں

وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی ایف پی سی سی آئی کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہا ہے کہ بینک 0.6فیصدکے حساب سے کاٹاگیاودہولڈنگ ٹیکس تاجروں کوواپس کریں جبکہ سالانہ انکم ٹیکس اداکرنے والوں کی ٹرانزیکشن سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹاجائے، حکومت ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے خدشات دورکرے گی کہ یہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے نہیں ہے، وہ یہاں جمعہ کے روزفیڈریشن آف چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں محمدادریس کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفدسے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں کوبینکاری لین دین پرودہولڈنگ ٹیکس سے خوفزدہ نہیں ہوناچاہیے کیونکہ یہ صرف سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ہے۔اگرتاجروں کواسپر اعتراض ہے توانہیں چاہیے کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کیلئے جلدازجلداپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ بات ان کے نوٹس میں آئی ہے کہ بعض بینکوں نے ٹرانزیکشنز پر 0.6فیصدکے حساب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلے ہدایات جاری کرچکاہے کہ جن کھاتے داروں کی ٹرانزیکشنزپر0.6فیصدکے حساب سے ودہولڈنگ ٹیکس کاٹاگیاانہیں واپس کیا جائے۔

اسی طرح سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی ٹرانزیکشنزسے بھی ودہولڈنگ ٹیکس کاٹے جانے کی اطلاعات ہیں لہٰذابینکوں کوایک مرتبہ پھرہدایت کی جاتی ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کوودہولڈنگ ٹیکس کی رقم واپس کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی تاجربرادری کیلئے ٹیکس دہندہ بننے کایہ سنہری موقع ہے انہیں چاہیے کہ جلدازجلداپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراکرملکی معیشت کی بہتری میں اپناحصہ ڈالیں جبکہ اس حوالے سے ہڑتال وغیرہ کابہانہ قابل قبول نہیں ہوگا ۔

فیڈریشن آف چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں محمدادریس سے ملاقات میں طئے پایاکہ تاجرودہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کیلئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے گااپنیسالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں گے۔ اس موقع پرسنیٹراسحٰق ڈارنے ملکی معیشت میں تاجربرادری کے کردارکوسراہااورکہاکہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کمی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتیہے جبکہہم اسے نقصان پہنچانے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔