چیچہ وطنی، معمولی تلخ کلامی پر اہل خانہ نے بہوکو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:06

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)معمولی تلخ کلامی پر اہل خانہ نے بہوکو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ حالت تشویش ناک ۔ تفصیل کے مطابق نواحی31/11-Lکے رہائشی محمد اسلم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے بیٹے عدنان اور خواتین سے ہم مشورہ ہو کر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر اپنی بہو گل ناز بی بی پر چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

(جاری ہے)

جس کو فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے ملزمان اسلم، ثریا بی بی ،عابدہ پروین اور عدنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ متاثرہ خاتون کا خاوند امجدروزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔