پشاور کے نئے چیف کیپٹل سٹی پولیس ڈی آئی جی مبارک زیب خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 31 جولائی 2015 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پشاور کے نئے چیف کیپٹل سٹی پولیس ڈی آئی جی مبارک زیب خان نے پولیس لائنز پشاور میں ایک غیر رسمی تقریب میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔قبل ازیں پولیس لائنز پشاور پہنچنے پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی مبارک زیب خان آپردیر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں سے حاصل کی اور انگلش لیٹریچر میں پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

اور سال 2004-5 میں ایل ایل ایم کی ڈگری لندن سکول آف اکنامکس یونائیٹڈ کنگ ڈم سے حاصل کی۔ ڈی آئی جی مبارک زیب نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ اور اب تک ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن، ڈی پی اُو نوشہرہ، کوہاٹ ، کرک اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن پشاور اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں مبارک زیب اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت اور ذہین پولیس آفیسر میں اور حالیہ پولیس اصلاحات میں ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیرونی ممالک سے بھی کئی کورسز کئے ہیں۔ جن میں یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ سے ہیو برٹ ہمفری فیلو شپ کے تحت فل برائٹ فیلو اورلاء اینڈہیومن رائٹس میں فیلو شپ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مبارک زیب نے اعجاز احمد کی جگہ چیف کیپٹل سٹی پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جو بیرونی ملک (امریکہ)کورس کے لیے چلے گئے۔دریں اثناء سنٹرل پولیس آفس پشاور میں اپنے تعیناتی کے منتظر ڈی آئی جی محمد عالم شنواری کوتبدیل کرکے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر محمد ظفر علی کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :