سنی اتحاد کونسل کا اگست کو ماہ محبت پاکستان کے نام سے منانے کا اعلان

پورا مہینہ ملک بھر میں استحکام وطن مہم چلائی جائیگی ،مختلف شہروں میں نظریے پاکستان کانفرنسیں اور جیوئے پاکستان ریلیاں منعقد کی جائینگی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اگست کو ماہ محبت پاکستان کے نام سے منائے گی اور پورا مہینہ ملک بھر میں استحکام وطن مہم چلائی جائے گی ،مہم کے دوران مختلف شہروں میں نظریے پاکستان کانفرنسیں اور جیوئے پاکستان ریلیاں امنعقد کی جائیں گئیں ،استحکام وطن کیلئے محبت پاکستان کو فروٖغ دینے کی ضرورت ہے ،قیام پاکستان کے مقاصد کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذنظام مصطفی ﷺ ضروری ہے،نظام مصطفی ﷺ کے نفاذسے بھوک،ظلم اور ناانصفافی کا خاتمہ ہوگا۔

تحریک انصفاف کے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے سیاسی انتشار میں اضافہ ہوگا ۔تاجروں کی ہڑتال کی حمایت اور انکے مطالبات کی تائید کرتے ہیں،حکومت بنکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس واپس لے،تلخیاں بھولا کر انتخابی اصلاحات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں سے بھی تجاویز لی جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبنان سے سنی اتحاد کو نسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی سے ٹیلی فونیک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار جاگیر دار ،وڈیرے اور اشرافیہ ہے ۔اقتدار پرست اور مفاد پرست حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ہے ۔قانون کی حکمرانی ہی امن کی چابی ہے ۔آپریشن ضرب عضب ملکی سلامتی کی تاگزیز جنگ ہے ۔اسلحہ کی دہشت گردی کی طرح اقتصادی دہشت گردی بھی خطرناک ہے ۔غریب کا چولہا ٹھنڈا اور دل جل رہا ہے ۔پاکستانی سیاست مصلحت اور منافقت میں گری ہوئی ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا آبی ذرخیر کی تعمیر ہی سیلاب کی تباہ کاریوں کا واحد حل ہے ۔ملک دشمن قوتیں بے روزگا ر نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استمال کر رہی ہیں ۔بے روزگاری کے خاتمے تک دہشت گردی سے نجات ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :