اسلام آباد، سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے طالبان کے نام پر شہری سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ایس ایس پی اسلام آباد کی شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے، مجرمان کو گرفتار کرنیوالے پولیس افسران، جوانوں کی حوصلہ افزائی

جمعہ 31 جولائی 2015 20:56

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے طا لبا ن کے نا م پرشہر ی عثما ن خا دم سے بذریعہ فون 50 لا کھ روپے بھتہ ما نگنے اور آ ج بروز جمعہ تک الٹی میٹم دینے والے ملزم کو بر وقت کا رروائی کے دوران گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ بھتہ نہ دینے کی صورت میں مدعی کو قتل کی دھمکیا ں دے رہا تھا ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور مجر مان کے خلاف بر وقت کا رروائی کرکے انہیں گرفتار کرنے والے پولیس افسران و جو انو ں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کراچی کمپنی پولیس کو عثمان خا دم سکنہ جہلم روڈ سیکٹر G-9/3اسلام آ باد نے درخواست دی کہ اس کو نا معلو م شخص فون پر کا ل کر کے 50لا کھ روپے تا وان ما نگ رہا ہے اور تا وان نہ دینے صورت میں قتل کی دھمکیا ں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر مقامی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 55/15درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی۔ مقدمہ کی سنگین نو عیت کے پیش نظر ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ریٹا ئر ڈ محمد الیا س کو ملزم کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ۔ جنہو ں نے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کے افسران و جو انو ں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیا دوں پر تفیش مقدمہ عمل میں لا تے ہو ئے ملزم کو ٹر یس کیا اور شواہد کی بنا ء پر اس وقوعہ میں ملو ث ملزم اختر علی ولد اکبر علی سکنہ سیکٹر G-13/2 اسلام آ باد مستقل رہا ئشی پبی نو شہر ہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کے قبضہ سے پسٹل30معہ ایمو نیشن بھی بر آمد کرلیاہے۔ جس کے متعلق الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے مدعی مقدمہ عثما ن خا دم کو آ ج بر وز جمعہ تک بھتہ کی رقم دینے کا الٹی میٹم دیا ہو ا تھا جس کو سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی پویس ٹیم نے الٹی میٹم کا ٹائم ختم ہو نے سے پہلے ٹر یس کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان اس اچھی کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ جو بھی پولیس افسران و جو ان شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور مجر مان کے خلاف بر وقت کا رروائی کرکے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں گے ان کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ اسلام آ باد انو سٹی گیشن یو نٹ نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھر پور کا رروائی عمل میں لا رہی اور کئی ملزمان جو ڈکیتی ، اغو اء بر ائے تاوان ، کا ر چوری اور دیگر جر ائم میں ملو ث تھے کو بھی گرفتار کر چکی ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحر ک ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ پولیس ٹیم میں شامل افسرا ن و جو انو ں کو آئی جی اسلام آ باد سے خصوصی ا نعاما ت کی سفارش کی جا ئے گی ۔