محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام ہنگامی حالات میں غیرمحفوظ آبادی کے موضوع پر سیمینار 3اگست کو ہوگا

جمعہ 31 جولائی 2015 20:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز 3اگست بروز پیر 11بجے دن محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام اور یواین ایف پی اے کے تعاون سے یوم بہبود آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے ہنگامی حالات میں غیرمحفوظ آبادی کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ تقریب کرسٹل ہال فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ سیمینار میں محکمہ بہبود آبادی کے سیکرٹری الطاف ایزدخان ڈائریکٹر جنرل بابر شفیع ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جاوید اکرم، پروفیسر سعید شفقت، چیف ایڈیٹر پاکستان نیوز مجیب الرحمن شامی، علامہ محمد شہزاد مشہدی، کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے کی سارہ مشعل شرکت کریں گی۔آخر میں شیلڈز اور میرٹ سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :