جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حق کی فتح ہوئی‘عمران خان قوم سے معافی مانگیں‘ چوہدری اشتیاق احمد

دھرنا پالیسی ملکی ترقی کے خلاف تھی‘انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو جلد تجا ویز بجھوائی جائیں گی ‘ تقریب سے خطاب

جمعہ 31 جولائی 2015 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمد نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حق کی فتح ہوئی اور بہت کچھ بے نقاب ہوگیا‘ عمران خان کو چاہیے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں، دھرنے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا‘دھرنا پالیسی ملکی ترقی کے خلاف تھی‘منظم دھاندلی کا الزام لگاکر پاکستان کو بدنام کیا گیا‘انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو جلد تجا ویز بجھوائی جا ئنگی۔

ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے ایوان عدل لاہورکی لاعبریری میں’’ انتخابی اصلاحات اور تجاویز‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ایڈ وکیٹ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیر عباس ایڈ وکیٹ ‘رانا علی فرازایڈوکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا کہ الیکٹرنک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل کو شفاف بنا یا جا سکتاہے اورحکومت کو چا ہئے کہ انتخابی اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کیا جا ئے اوراگر کسی قسم کی آئینی ترمیم کی ضرورت ہو تو وہ بھی کریں جس کیلئے وفا قی حکومت کو جلد تجا ویز بھجوائی جا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعدعمران خان اب قوم کو کیا جواب دینگے انکو چاہئے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں کیونکہ دھرنے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوااور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا نے والے خود شر مندہ ہیں اور استعفی مانگنے والے خود استعفٰی دے کر پھر مکر گئے اب عمران خان کو سیا سی میدان میں ناکامیوں کو تسلیم کر لینا چا ہیے اور سیا ست کے میدا ن میں چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سازشی عناصرکے گھناؤنے ہتھکنڈوں کے باوجودوزیراعظم میاں نوازشریف نے انتہائی دانشمندی اورجراٗتمندی سے دھرناسیاست کامقابلہ کیااوروطن عزیزکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیا۔