میاں برادران ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 31 جولائی 2015 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عوام کو نان ایشوز میں الجھانا اور تحریک انصاف کے خلاف بیان بازی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے ،میاں برادران ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز رشید تحریک انصاف پر تنقید کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے حکومت اپنی کارکردگی بہتر کر ے وفاق اور پنجاب کی سطح پر مسلم لیگ ن کی نا اہلی واضح ہو چکی ہے، حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے قومی امور پر ہمیشہ دو ٹوک اور اصولی موقف اپنایا ہے عوام باشعور ہیں جھوٹ کے سہارے مسلم لیگ نے کے حواری لوگوں گمراہ نہیں بنا سکتے ۔ پوری قوم کے سامنے مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔