مسلم لیگ (ن) کا طرزِ حکمرانی عوام کے لئے مسائل کھڑے کر رہا ہے ‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 31 جولائی 2015 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں خود مختار، آزاد اور با اختیار الیکشن کمشن اور احتساب کا ادارہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتخابات میں گڑ بڑ روکنے کے ساتھ ساتھ کرپٹ حضرات کو بھی سزا دی جا سکے نہ کہ جمہوریت اور قومی اداروں کو سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افراتفری کی بجائے تحمل سے معاملات طے ہونے چاہیں اور ملک کی بہتری کے راستے نکالنے کے لئے پارلیمینٹ والے فروعی تنازعات ختم کریں اور سنجیدگی سے کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا طرزِ حکمرانی عوام کے لئے مسائل کھڑے کر رہا ہے لیکن حکمران اپنی کوتاہیوں کو ماننے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :