ڈسڑکٹ مانیٹر نگ آفیسر قصور کاآلہ آباد میں چھاپہ ‘نان کوالیفائیڈ سٹاف کی وجہ سے احمد سرجیکل ہسپتال کو سیل کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 20:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ڈسڑکٹ مانیٹر نگ آفیسر قصور نے آلہ آباد میں چھاپہ مار کر نان کوالیفائیڈ سٹاف کی وجہ سے احمد سرجیکل ہسپتال کو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ چھٹانوالہ، سرہالی، اور بیدیاں میں 6دوکانوں کو سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایم او قصور محمد رضا شاہ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکم پر چلائی جانے والی خصوصی مہم میں احمد سرجیکل ہسپتال کو سیل کرنے کے ساتھ عبدالستار کلینک چھٹانوالہ شبیر کلینک سرہالی ، زبیر کلینک بیدیاں نور احمد کلینک سرہالی کلاں کو سیل کر دیا ۔