قصور ‘ حضرت با با شاہ کمال چشتی کے عرس مبارک کی 3روزہ تقریبات جاری

جمعہ 31 جولائی 2015 20:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حضرت با با شاہ کمال چشتی کے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات جاری غسل کی تقریب کے بعد محفل نعت منعقد ہوئی ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ایڈمنسٹریٹر محمد شاہد نے مزار شریف کو غسل دیا جبکہ دوسری طرف خان برادران کی جانب سے ملک احمدسعید خان، وسیم اختر شیخ نے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا اس موقع پر محفل سماع بھی منعقد ہوئی گڈو خان، منے خان، کی جانب سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا اور شاہ ولی خان نے مہمانوں کی دستار بندی کی اور معروف قوالوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔