ملتان میں عمارت کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق،تین افرادزخمی

جمعہ 31 جولائی 2015 20:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) ملتان میں 3منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان میں چوک گھنٹہ گھر پر 3منزلہ عمارت کی تیسری منزل کی دیوار بارش کے باعث مخدوش ہوکر دوسری منزل کی چھت پر گرگئی، جس سے دوسری منزل کی چھت بھی نیچے آگری۔

(جاری ہے)

واقعے میں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر امدادی کارروائی کے دوران2 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا ہے اور انہیں فوری طبی امداد کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :