راہنما مسلم لیگ ن کھاریاں سابق نائب ناظم عبدالقیوم بھٹی اور سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن کھاریاں سٹی عامرقیوم بھٹی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام ملک کی تعمیروترقی کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے

جمعہ 31 جولائی 2015 20:39

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) راہنما مسلم لیگ ن کھاریاں سابق نائب ناظم عبدالقیوم بھٹی اور سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن کھاریاں سٹی عامرقیوم بھٹی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام ملک کی تعمیروترقی کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے کھاریاں شہر کی ترقی کے لئے پہلے ہی عوامی نمائندےMNAچوہدری عابدرضا اور MPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ا ور کروڑوں روپے کی گرانٹ سے کام جاری ہے عوام اپنی فلاح وبہبود کے لئے کھاریاں شہر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے۔