حافظ آباد، حافظ آباد کے محلہ گڑھی اعوان میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی خرابی پر علاقہ مکین واپڈہ افسران کے خلاف سراپا احتجاج

جمعہ 31 جولائی 2015 20:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حافظ آباد کے محلہ گڑھی اعوان میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی خرابی پر علاقہ مکین واپڈہ افسران کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ انارکلی بازار، گڑھی اعوان اور محلہ مظفر خان کے صارفین نے واپڈہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ دو دن سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں صارفین کو بجلی کی بندش کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن واپڈہ کے افسران کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ علاقہ کا لائن سپرنٹنڈنٹ عزیز یہاں سے ٹرانسفارمر اُتار کر کہیں اور لے جاچکا ہے اور انکے علاقہ کا لوڈ ایک دوسرے ٹرانسفارمر پر ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمر بھی آئے روز خراب رہتا ہے جس سے علاقہ کے صارفین کو بجلی کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے گیپکو چیف گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ انارکلی بازار میں نیا ٹرانسفارمر نصب کرواکے بجلی کی سپلائی کو بحال کیا جائے ۔دوسری جانب لائن سپرنٹنڈنٹ سے باربار رابطہ کی کوشش کی لیکن اس نے موبائل فون بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :