جمعیت علما پاکستا ن مجلس شوریٰ کا اجلاس پیر اعجاز ہاشمی کی زیر صدار ت کل کراچی میں منعقد ہوگا

جمعہ 31 جولائی 2015 20:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جمعیت علما پاکستا ن کی مرکزی مجلس شوریٰ اور عاملہ کا مشترکہ اجلاس کل ( ہفتہ ) کراچی میں مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال ، تنظیمی امور ، آپریشن ضرب عضب، سیاسی اصلاحا ت، بلدیاتی انتخابات ، اتحاد اہل سنت ، بھارتی جارحیت ، عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں سمیت متعدد امورپر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جے یوپی کے اس اعلٰی اختیاراتی اجلاس میں جمعیت کے خالی عہدوں پر تعیناتیوں اور شعبہ اطلاعات کی پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ کراچی روانگی سے پہلے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کا بلا تفریق خاتمہ ضروری ہے۔ اس کے لئے قبائلی علاقوں کے ساتھ اب شہری علاقوں کا بھی رخ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یوپی دہشت گردی کے خلاف فوج کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :