Live Updates

پی ٹی آئی ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی بھر پور حمائیت کرتی ہے‘عبدالعلیم خان

یکطرفہ بینکنگ ٹیکس ظالمانہ اور تاجر کش اقدام ہے ،حکومت فیصلہ فوری واپس لے ‘ پولیٹیکل ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 31 جولائی 2015 20:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈٖوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف مکمل طور پر تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور یکم اگست کے ملک گیر ہڑتال کے فیصلے کی مکمل تائید و حمائت کرتے ہیں ، حکومتی مشیر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں تاجر طبقے میں سخت بے یقینی اور بے چینی پا ئی جاتی ہے ،بینکنگ ٹیکس عائد کرنے کا یکطرفہ فیصلہ تاجر کش اور ظالمانہ اقدام ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔

حکومت کو یہ فیصلہ جلد یا بدیر واپس لینا ہی ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا کہ باقی ماندہ 3فیصد ٹیکس بھی فوری طور پر واپس لیا جائے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس قد ر ناکام پالیسیوں پر فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ،انہوں نے کہا کہ روزانہ کے لین دین پر ٹیکس لگانابینکنگ نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اور یہ 0.6فیصد بھی غلط تھا اور 0.3فیصد بھی سراسر ناجائز ہے اورثابت ہو گیا ہے کہ نواز لیگ نے ہمیشہ تاجروں کا نام لے کر ان سے ہی بے اعتنائی کا مظاہر کیا ہے ۔

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ سے بھی اپیل کی کہ وہ یکم اگست کی ہڑتال کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کریں ۔چئیر مین تحریک انصاف کے مشیر شعیب صدیقی کے مطابق عمران خان کے دورہ لاہور میں انجمن تاجران کے عہدیداران حاجی طاہر نوید اور میاں طارق فیروز کی قیادت میں تاجر برادری کے نمائندے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی طرف سے اُن کی بھر پور حمائیت کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :