تحریک انصاف زیراہتمام پنجا ب حکومت کے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہر ے

سیا لکو ٹ ، نا رووال ، شیخوپورہ، سیا ہیوال ، فیصل آباد ، ملتا ن ،اوکاڑہ سمیت تما م اضلا ع میں احتجاج ، مظاہرین کی شدید نعرے بازی پنجا ب حکومت کا لوکل گورنمنٹ کاترمیمی آرڈنینس مستر د ،واپس نہیں لیا تو آرڈنینس کو عد الت میں چیلنج کرینگے ‘ اعجاز چوہدری کا اعلان

جمعہ 31 جولائی 2015 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف مینا رٹی ونگ پنجا ب کے زیر اہتما م سیا لکو ٹ ، نا رووال ، شیخوپورہ، سیا ہیوال ، فیصل آباد ، ملتا ن ،اوکاڑہ سمیت تما م اضلا ع میں پنجا ب حکومت کے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کیے گئے ۔ جمعہ کے روز لاہور پر یس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہر ے کی قیادت میں چیئر مین عمران خا ن کے پولیٹیکل ایڈ وائزر اعجاز احمد چوہدری اور مینارٹی ونگ پنجا ب کی صدر و رُکن صوبا ئی اسمبلی شنیلا روتھ نے کی ۔

مظا ہر ین نے اپنے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پنجا ب حکومت کے خلاف شد ید نعر ے درج تھے ۔ اس موقع پر مظا ہرین نے ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں ما نتے ، پنجا ب حکومت مردہ باد، سول ڈکٹیٹر شپ نا منظور، فراڈ آرڈینیس واپس لو ، اقلیتو ں خواتین ، یوتھ ، کسا ن اور مزدور کا استحصال بند کر و ، لا ٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی، شو باز آرڈنینس نا منظور جیسے شد ید نعرے با زی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہر ہ کے شرکا ء اور میڈ یاسے خطا ب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری اور شنیلا روتھ نے کہا کہ تحریک انصاف پنجا ب حکومت کا لوکل گورنمنٹ کاترمیمی آرڈنینس کو مستر د کر تی ہے اگر پنجا ب حکومت نے اس ترمیمی آرڈنینس کو واپس نہیں لیا تو تحریک انصاف اس آرڈنینس کو عد الت میں چیلنج کر ے گی ،یوتھ ، خو اتین ، لیبر /کسا ن اور اقلیتو ں کو بلد یا تی انتخابات میں حصہ لینے کی برائے راست اجازت نہ دینا سراسر زیادتی ہے اس طر ح اپنے منظور ِ نظر لوگو ں کو نامزد کر کے نوازنے کی ریت کو بند کیا جانا چاہیے اور لوگو ں اپنے حلقے کے نمائندے خو د چنے کا اختیا رملنا چاہیے ، ہم پنجا ب حکومت کے یہ ظالمانہ آرڈنینس جمہوریت کا قتل ہے یو تھ ، خو اتین ، لیبر /کسا ن اور اقلیتی نما ئند وں کو ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق چھیننااُن کے بنیا دی حقو ق سلب کرنے کے مترادف ہے ، بلدیا تی انتخابات میں سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے والے نما ئند یں حلقہ کی عوام کی بہتر طریقے سے نما ئندگی اور خدمت کر سکتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ پچھلے کئی سالو ں سے بلدیا تی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اُنہیں یہ خوف ہے کہ اختیارات کو نیچلی سطح پر جانے سے ان کی اپنے چوہدراہٹ میں کمی واقع ہو جائے گی اس خوف سے (ن) لیگ نے حیلے بہانو ں سے بلدیا تی انتخابات میں سے رائے فرار اختیار کر رکھی ہے اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت اور خیبر پختو انو ہ میں کا میا ب بلدیا تی انتخابات کروا کے سیا سی مخالفین کی نیند یں حرام کر دی ہیں ۔

رہنما ؤ ں نے کہا کہ ظالمانہ آرڈنینس جار ی کر کے اپنے آمر انہ سو چ اوررویے کو ایک مر تبہ پھر ظاہر کر دیا ہے اسمبلیا ں جا گیر ادروں اور سرما یہ داروں کے لیے بن چکی غریب عوام کو تحریک انصا ف نے اپنے حقو ق کی آواز بلند کرنے ووٹ کے تقدس اور سیاسی شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے معاشرے کے اہم طبقات بلدیا تی انتخابات میں برائے راست انتخابات میں حصہ لینے سے محروم رکھنا ظلم کی انتہا ہے اور یہ کا م صرف (ن) لیگ ہی کر سکتی ہے ، 2013کے عام انتخا بات کو بر باد کرنے والے آراوز کو ضرور سزا ملنی چاہیے انتخابات کروانے کا عملہ دوسروں صوبوں سے تعینات ہو نا چاہیے ، مظاہرے میں رانا انجم یعقو ب ، آفتا ب گل ،متھاسِ ائے خان، چوہدری بو ٹا مسیح ، انتاء سائمن، بی بے گوری ، احسن صابر ، نو خیزکھو کھر ، سارہ قادر بخش ، عامر نو ید ، عاشق گل ، اظہر عادل کھو کھر ، شعلین عاشر، جو سفین ایمنو ل امینول ، اشتیاق ملک ، لقما ن قاضی سمیت سینکڑو ں کی تعدا د میں مسیح خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی ۔