وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ملتان میں عمارت گرنے سے 2 خواتین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 31 جولائی 2015 20:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے گھنٹہ گھر چوک کے قریب عمارت گرنے سے دو خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے عمارت گرنے کے واقعہ کے حوالے سے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کوہسپتال میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔