ملک اسحاق کو ہمارا جسٹس سسٹم 23سال میں سزا دینے میں ناکام کیوں رہا؟‘ خرم نواز گنڈاپور
پنجاب حکومت مجرم کی مالی مدد بھی کرتی رہی اور مقابلے میں پار بھی کر دیا، قوم حقائق جاننا چاہتی ہے صوبہ میں پراسیکیوٹرز کی 12 سے میں سے 7سو اسامیاں خالی ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
جمعہ 31 جولائی 2015 20:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک اسحاق کو ہمارا جسٹس اور پراسیکیوشن سسٹم 23 سال میں سزا دینے میں ناکام کیوں رہا؟ اس کا تعین ناگزیر ہے، 23 سال تک دہشتگردوں کو سزا نہ دے سکنے والے سسٹم کو فوجی عدالتوں کے آئینی قیام پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،پنجاب حکومت خطرناک دہشتگردوں کی مالی مدد بھی کرتی رہی اور مقابلے میں بھی پار کر دیا، اس منافقت اور دہرے پن کی تحقیق ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے سپیڈی جسٹس کی حقیقت کا اندازہ صرف اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پراسیکیوٹرز کی 12سو اسامیوں میں 7سو خالی پڑی ہیں ،پنجاب حکومت عدالت کی مدد کرنے کی بجائے اس کیلئے مسائل بڑھانے کے ایجنڈے پر ہے ۔(جاری ہے)
پراسیکیوٹرز کے بغیر عدالتیں برق رفتاری کے ساتھ کیسے مقدمات نمٹا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اہم رازوں پر مٹی ڈالنے کیلئے ملک اسحاق مقابلے میں پار کیا گیا۔
وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے لائرز ونگ کے رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مظفر گڑھ میں ہونے والے اس مقابلے نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔ آخر 23 سال سے زیر حراست ملزم نے پہلے خفیہ اسلحہ کے ذخیرے کے بارے میں کیوں نہ بتایا؟ ایک ہائی پروفائل ملزم کو نامکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ جنگل میں کیوں لے جایا گیا؟ اور حملہ آور کیسے فرار ہو گئے؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کیے گئے۔ کیا ہماری پولیس اور متعلقہ ادارے اتنے نا اہل اور نکمے ہیں کہ وہ ایک خطرناک مجرم کو سیکیورٹی دینے کے بھی قابل نہیں تو پھر انپر یہ کیسے توقع رکھی جا سکتی ہے کہ یہ ادارے دہشتگردی کی جنگ سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا اس مقابلہ میں گہری دلچسپی لے رہا ہے ؟ حکومت کو اس حوالے سے جواب دینے کیلئے تیار رہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.