قتل کے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری ،مجرم شفقت عرف اشفاق کو 6اگست کو پھانسی دی جائیگی

جمعہ 31 جولائی 2015 19:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سیشن جج لاہور نے قتل کے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے ۔ مجرم شفقت عرف اشفاق کو 6اگست کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل شیخوپورہ نے درخواست کی تھی کہ مجرم شفقت کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج ہو چکی ہیں جبکہ صدر پاکستان نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔ لہٰذا عدالت سزا پر عملدرآمد کے لئے بلیک وارنٹ جاری کرے ۔ جس پر سیشن جج لاہور طارق افتخار نے مجرم شفقت عرف اشفاق کے وارنٹ بلیک وارنٹ جاری کئے ۔ مجرم کے خلاف فیکٹری ایریا شیخوپورہ پولیس نے شہری کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :