ملا عمر کی ہلاکت طالبان کیلئے بڑا دھچکا ہے : امیر جماعت اسلامی سراج الحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 19:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت طالبان کیلئے بڑا دھچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت طالبان کیلئے بڑا دھچکا ہے تاہم طالبان اب بھی منظم ہیں۔ لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔ اگر ملک اسحاق کی ہلاکت دوران حراست ہوئی ہے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔