آزادی پسندی کی باتیں کرنے والے دہشت گرد ،معصوم بچوں اور خواتین کے قاتل ہیں،ـبھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے حمایت یافتہ عناصرکے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی،حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداداور بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا، جاں بحق افراد کے لواحقین اورجن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے،ان کی فوری مددکی جائے گی، صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کی پریس کانفرنس

جمعہ 31 جولائی 2015 19:52

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ آزادی پسندی کی باتیں کرنے والے دہشت گرد ،معصوم بچوں اور خواتین کے قاتل ہیں۔ـبھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے حمایت یافتہعناصرکے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی،حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداداور بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا، جاں بحق افراد کے لواحقین اورجن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے،ان کی فوری مددکی جائے گی۔

جمعہ کو ان خیالات کا اظہارانھوں نے دورہ ژوب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنرڑوب ڈویڑن فوادہاشم ربانی،ایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،بریگیڈیئرنویدزمان،ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے طاہرمنیرمنہاس،ڈپٹی کمشنرڑوب نذرمحمدکھیتران ،ڈپٹی کمشنرشیرانی عظیم کاکڑاورڈی پی اوزاہدافضل بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے مزیدکہاکہ بلوچستان میں آزادی پسندوں اوردہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فورسزکوکامیابی ملی ہے۔

آواران اوردیگرشورش زدہ علاقوں میں ان دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کیاگیاہے۔پاک آرمی اورایف سی کے عزم،جذبے اورقربانیوں کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف ہم سب ایک پیج پر ہیں۔دورہ ڑوب ڈویڑن کے متعلق انھوں نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداداور بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔

جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اورجن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے،ان کی فوری مددکی جائے گی۔زراعت اورفصلات کے نقصانات کے ازالے کیلئے سیاسی اثررسوخ سے بالاترہوکرشفاف طریقے سے تخمینہ لگایاجائے گا۔اورصوبائی حکومت موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے ان کی مددکرے گی۔اس حوالے سے عنقریب کوئٹہ میں وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں اجلاس بلائی جائے گی۔

جس میں ڈیزاسٹرسے نمٹنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیاجائے گا۔اس سے قبل سابق سینیٹررضامحمدرضا، چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل،چیئرمین شیرانی سلطان شیرانی،ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قاضی احمدخوستی،سردارناصرخان،عبدالستارکاکڑ،بی اینڈآر،ایری گیشن،پبلک ہیلتھ ، صحت اوردیگرمحکموں کے سربراہوں نے وزیرداخلہ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرڑوب علی اعجاز،اسسٹنٹ کمشنرشیرانی منیرکاکڑ،چیف آف مندوخیل سردارایوب مندوخیل،کرنل اجمل کے علاوہ قبائلی وسیاسی رہنما?وں کی کثیرتعدادموجودتھی۔