پاکستان یورپ کے نیو کلئیر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے "سرن" کا رکن بن گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 19:41

پاکستان یورپ کے نیو کلئیر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے "سرن" کا رکن بن گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) پاکستان یورپ کے نیو کلئیر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے "سرن" کا رکن بن گیا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کو یورپ کے نیو کلئیر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے "سرن" کی رکنیت حاصل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔ پاکستان "سرن" کا رکن بننے والا پہلا ایشائی ملک ہے۔یہ ادارہ پاکستان کے سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروائے گا۔ "سرن" کی رکنیت کیلئے بھارت نے بھی درخواست دے رکھی ہے تاہم اب تک بھارت کی درخواست قبول نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :