کے ایم سی کے نوٹس پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 19:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) کے ایم سی کے ردعمل پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی جانب سے کے ایم سی کے نوٹس کا جواب دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ جو بھی کاروائی کی گئی وہ مکمل طور پر قانون کے مطابق کی گئی تھی۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایف آئی اے کو تحقیقات کا حق حاصل ہے۔ایف آئی اے زمینوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور چائنا کٹنگ کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے جو دستاویزات مانگی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں۔ یہ معاملہ کھربوں کی کرپشن کا ہے۔امید کی جارہی تھی کہ کے ایم سی انتظامیہ ایف آئی اے سے معاونت کرے گا۔اس معاملے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنائی جائے۔