کے ایم سی نے ایف آئی اے کو نوٹس بھجوا دیا ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 19:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) کے ایم سی نے ایف آئی اے کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ دنوں کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے اب اس سلسلے میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں ایف آئی اے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی کاروائی غیر قانونی تھی لہذا لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے قبضے میں لیا گیا ریکارڈ تین روز کے اندر اندر واپس کردیا جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔