گورداسپورحملے،پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں،بھارتی وزیرخزانہ

وقت آنے پر ثبوت پیش کریں گے،حملے کی تحقیقات جاری ،مزید پیشرفت جلد متوقع ہے،ارون جیٹلی کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 19:16

گورداسپورحملے،پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں،بھارتی وزیرخزانہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) انتہا پسند بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہاہے کہ گورداسپورواقعے کی کڑیاں پاکستان سے ملنے کے ثبوت موجود ہیں اوروقت آنے پر انہیں پیش بھی کیاجائیگا،بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ رو زپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہاکہ یعقوب میمن کی پھانسی کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے قانون نافذکرنے والے ادارے چوکس ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے خلاف بلاتقسیم کارروائی کی جائیگی،ایسے مجرم کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ واقعہ گورداسپور میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں اوروقت آنے پر ہم یہ ثبوت پیش کریں گے ،ایک اورسوال کے جواب میں بھارتی وزیرخزانہ نے کہاکہ واقعہ گورداسپور کی تحقیقات جاری ہیں اوراس میں مزید پیشرفت جلد متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :