پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

جمعہ 31 جولائی 2015 19:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرکو ایشائی ممالک میں اقتصادی تعاون کے معاہدے ’ایکو‘ اور ایران میں فائن آرٹس کے اعلیٰ سرکاری ادارے ’حوزہٗ ہنری‘ کی جانب سے تہران اور اصفہان میں منعقدہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس میں 'Iqbal on Religious Discourse'کے موضوع پر پیش کئے گئے مقالے کو بہترین مقالہ قرار دیتے ہوئے کیش ایوارڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈاکٹر زاہد منیر عامر کو مبارک با دپیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :